حویلیاں کے علاقہ ملکاں گوہال سے لاپتہ ہونے والا بچہ مدھوشی میں ملنے کے بعد جاں بحق ہو گیا

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:24

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) حویلیاں کے علاقہ ملکاں گوہال سے لاپتہ ہونے والا بچہ مدھوشی میں ملنے کے بعد جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

حویلیاں کے تھانہ رجوعیہ کی حدود ملکاں گوہال میں لاپتہ ہونے والے بچہ مدثر خان کو بکریاں چرانے والے خانہ بدوش چروائے نے گوہال پہاڑ پر اپنی گم شدہ بکریوں کی تلاش کیلئے بھیجا، بچہ گم شدہ بکریوں کی تلاش میں گیا اور غائب ہو گیا، اس کے لواحقین خانہ بندوش اسے ڈھونڈتے رہے، مدثر نامی بچہ 24 گھنٹے بعد مدھوشی کی حالت میں دیکھا گیا جس کو کچھ لوگ اٹھا کر گوہال قریب آبادی لیکر آئے جہاں چرواہے نے بچہ کو پہچان لیا۔

حویلیاں کے گاؤں ملکاں گوہال سے لاپتہ ہونے والا معصوم بچہ مدثر خان کچھ وقت بے ہوش رہنے کے بعد جاں بحق ہو گیا۔ بعد ازاں بچہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔ رجوعیہ پولیس نے رپورٹ درج کر کے اپنے طور پر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :