نیازی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سرگودھا کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس گالا شروع، 7 دن تک جاری رہے گا

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:24

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) چیئرمین ڈاکٹر عبدالغفور نیازی نے فٹ بال کو کک لگا کر گول کرتے ہوئے سپورٹس گالا کا افتتاح کر دیا۔ سپورٹس گالا میں حصہ لینے والی ٹیموں کی شاندار انٹری کو شائقین نے سراہا۔نسل نو میں مثبت رجحانات کو پروان چڑھانے کے نظریہ سے نیازی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سرگودھا کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس گالا 2024 کا آغازہو گیا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین نیازی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ڈاکٹر عبدالغفور نیازی نے فیتہ کاٹ کر سپورٹس گالا کا افتتاح اور بعد ازاں فٹ بال کو کک لگا کر گول کرتے ہوئے گالا کا باقاعدہ آغاز کیا ،جس کے بعد سپورٹس گالا میں حصہ لینے والی ٹیموں میں کھیلوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، نیازی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ہونے والا یہ سپورٹس گالا 7 دن تک جاری رہے گا اور بعد ازاں فاتحین میں انعامات و اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹر عبدالغفور نیازی نے کہا کہ آج کے بچے ہمارا مستقبل ہیں اور انہیں آنے والے کل میں ملک و قوم کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے اس لئے ان بچوں کو نہ صرف آئندہ چیلنجز کا سامنا کرنے کےلئے تیار کرنا ضروری ہے بلکہ ان میں مثبت رجحانات کے فروغ کےلئے بھی ہمیں اجتماعی جدوجہد کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کالج میں ہر سال سپورٹس گالا کا اہتمام بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے تاکہ نونہلان قوم میں مقابلہ بازی کے مثبت رجحان کو پروان چڑھایا جاسکے۔

تقریب سے پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سید حیدر رضا، برنسپل ڈینٹل کالج پروفیسر ڈاکٹر میاں فرخ عمران، پرنسپل فارما ڈی ڈاکٹر فاطمہ اکبر شیخ، پرنسپل ڈی پی ٹی ڈاکٹر جبران ارشد، چیئرمین سپورٹس گالا پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید اعوان اور وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شہزاد اسلم نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سپورٹس گالا کے انعقاد کے حوالہ سے پروفیسر ڈاکٹر حمیرا شوکت، ڈاکٹر رخشندہ جبیں، ڈاکٹر نعیم یعقوب، ڈاکٹر صائمہ تبسم اور ڈاکٹر فیصل جاوید کی عملی کاوشوں کو سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :