پوسٹنگ و تبادلے سروس کا حصہ ہیں، اس سے افسران کی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا ہوتا ہے۔ کمشنر ہزارہ

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:28

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام نے کہا کہ پوسٹنگ و تبادلے سروس کا حصہ ہیں، اس سے افسران کی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا ہوتا ہے، علی شیر خان خلیل کی بطور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرI ایبٹ آباد تعیناتی کے دوران انتظامی امور میں نمایاں بہتری آئی ہے، ہم ان کی آئندہ تعیناتی اور کارکردگی کے حوالہ سے دعاگو ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرI ایبٹ آباد علی شیر خان خلیل کی ایبٹ آباد سے ٹرانسفر کے موقع منعقدہ سادہ مگر پروقار تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال، دیگر اعلیٰ افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی موجود رہے۔ کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام نے علی شیر خان کی خدمات ریونیو کورٹ کیسز، ریونیو معاملات، پرائس چیکنگ اور ان کی پیشنہ وارانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایبٹ آباد سے ٹرانسفر کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی وہ ملک و قوم کی بھلائی اور شہریوں کو سروسز کی فراہمی کے حوالہ سے بھر پور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :