دو کمسن بچوں پر وحشیانہ تشدد اور ویڈیو وائرل کرنے والے ملزمان گرفتار

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:29

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) 2 کمسن بچوں پر وحشیانہ تشدد اور ویڈیو وائرل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ موضع کانی پور میں ملزمان معظم، مولا اور اعجاز نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر 2 نامعلوم کمسن بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بناتے رہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان نے تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل کر دی۔ڈی پی او اوکاڑہ نے ویڈیو دیکھتے ہی سخت نوٹس لے لیا اور پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جس پرپولیس تھانہ بصیرپور نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس ملزمان سے تفتیش کر رہی ہے اور متاثرہ بچوں کو تلاش کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :