امتحانات کو شفاف اور پرا من بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:48

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی نےڈی پی او سید حسنین حیدر کے ہمراہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پوسٹ گریجویٹ کالج اور گرلز ڈگری کالج میں قائم امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمدیوسف چھینہ، سی ای او تعلیم حبیب الرحمن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز کبریٰ بانوبھی ان کے ہمراہ تھے ۔

ڈپٹی کمشنر نے امتحانی کاپیاں، رول نمبر سلپ اور حاضری شیٹ کو چیک کیا۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کے موقع پر دفعہ 144 کا نفاذ ہے ۔ جس کے تحت کسی بھی غیر متعلقہ افراد کی امتحانی مرکز کی حدود میں داخلے پر پابندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کو شفاف اور پرا من بنانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :