جوہرآباد میں تاجر کے گھر ڈکیتی کی واردات، ڈاکو نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار

ہفتہ 20 اپریل 2024 23:05

جوہرآبآد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) نیوسیٹلائٹ ٹاون جوہرآباد میں دن دھاڑے تاجرکےگھرمیں ڈکیتی کی واردات، نقاب پوش ڈاکو نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نامعلوم کارسوار4ڈاکوکالےرنگ کی کارپرسوارہوکرمقامی تاجرمحمداحسن ولدحاجی ممتازکےگھرنزدفیضی ہسپتال ، نیو سیٹلائیٹ ٹاؤن جوہرآباد کی گھنٹی بجائی دروازہ کھلتےہی اندرگھرمیں داخل ہوگئے،4ڈاکووں میں سے2کےپاس پسٹل1کےپاس کلاشنکوف تھی، جنہوں نےگھرمیں موجودمردوخواتیں کوگن پوائنٹ پریرغمال بنالیااورگھرمیں موجودنقدی اورطلائی زیورات لوٹ کرفرارہوگئے۔ مقامی پولیس نےموقع پرپہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :