نوشہرہ کمرے کی چھت منہدم ہونے سے گھر کا سربراہ زخمی ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:05

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) نوشہرہ کے علاقہ ڈاگی جدید پبی میں غریب مزدور کے گھر کے ایک کمرے کی چھت منہدم ہونے سے گھر کا سربراہ شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ گھر کے دیگر افراد دوسرے کمرے میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق ملک بھر کی طرح نوشہرہ میں بھی تباہ کن بارشوں کی وجہ سے نوشہرہ کے علاقہ ڈاگی جدید کے رہائشی غریب مزدور مختیار علی ولد میراکبر شاہ جوکہ کمرے میں محو خواب تھا اور ان کے گھر کے دیگر افراد جن میں بچے بیوی شامل تھے گھر کے دوسرے کمرے میں تھے کہ اس دوران ایک کمرے کی چھت منہدم ہوگئی جس کے باعث مختیار علی منہدم چھت کے ملبے تلیدب گئے جس کو اہلیان علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے زخمی حالت میں نکال کر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :