کوئٹہ انتظامیہ کی سریاب روڈ پر کاروائی سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 2 دکانداروں کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 20 اپریل 2024 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے خصوصی ہدایات کے مطابق مجسٹریٹ سب ڈویژن سریاب ندیم اکرم نے برما ہوٹل اور موسیٰ کالونی میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی ۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران 42 دکانوں کا دورہ کیا۔ دکانوں پر قیمتوں کا جائزہ لیا ۔ سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 2 دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔ 2 دکانداروں کو جرمانے جبکہ 4 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :