سیالکوٹ، قاتل ڈور سے انسانی جانوں کو بچانے کے لیے موٹر سائیکل سواروں کو مفت حفاظتی وائر لگانے کا سلسلہ جاری ہے، سیالکوٹ پولیس

اتوار 21 اپریل 2024 14:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2024ء) سیالکوٹ میں قاتل ڈور سے انسانی جانوں کو بچانے کے لیے موٹر سائیکل سواروں کو مفت حفاظتی وائر لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر قاتل ڈور سے انسانی جانوں کو بچانے کیلئے شہر کے مختلف چوک،چوراہوں میں موٹر سائیکل سواروں کو فری حفاظتی وائر لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے سبلائم چوک اور نیکا پورہ چوک میں موٹر سائیکل سواروں کو مفت حفاظتی وائر لگائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :