ق* اسرائیل کو فلسطینیوں پر کیے جانے والے مظالم کی بھاری قیمت ادا پڑے گی: ترک صد

اتوار 21 اپریل 2024 18:25

( استنبول ( آن لائن ) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو فلسطینیوں پر کیے جانے والے مظالم کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی،اسرائیل کو شکست دینے کے لیے فلسطینیوں کے مضبوط اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

غزہ کی صورت حال پر حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی استنبول میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات ہوئی. ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان واقعات کے دوران غزہ سے توجہ نہیں ہٹنی چاہیے، اسرائیل کو شکست دینے کے لیے فلسطینیوں کے مضبوط اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ ترکیہ غزہ کے اہم انسانی امدادی شراکت داروں میں سے ایک ہے، جو خطے میں 45 ہزار ٹن سامان اور ادویات فراہم کررہا ہے۔