لاڑکانہ رینج کے پانچوں اضلاع میں پولیس کی ناکہ بندی، مشکوک افراد کی تلاشی

اتوار 21 اپریل 2024 20:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) ڈی آی جی پی لاڑکانہ ناصر آفتاب کی ہدایات پر لاڑکانہ رینج کے پانچوں اضلاع میں پولیس کی جانب سے جنرل ہولڈ اپ /ناکابندی، امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں پر ہر آنے جانے والے مشکوک افراد کی ویریفکیشن کی گئی۔

(جاری ہے)

ناکابندی/جنرل ہولڈ اپ کے دوران رینج کے اضلاع سے سینکڑوں کے تعداد میں افراد اور گاڑیوں/موٹر سائیکلز کی موقع پر CRI سسٹم اور تلاش ایپ کے تحت ویریفکیشن کی گئی پانچوں اضلاع کی پولیس کی جانب سے اہم پوئنٹس پر ہر آنے جانے والی گاڑیوں کی سرچنگ،افراد کی ویرفکیشن کی گئی,اور ناکابندی پوائنٹس لگائے گئے۔

ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، یونٹ انچارجز کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری کیجانب سے چیکنگ کی گی۔

متعلقہ عنوان :