مصری ماہی گیر جوڑا 40 سال سے دریائے نیل میں کشتی پر مقیم

پیر 22 اپریل 2024 10:30

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) مصر کا ماہی گیر جوڑا 40 سال سے دریائے نیل میں لکڑی کی کشتی پر زندگی گزار رہا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصری ماہی گیر ’ابو عصام’ نےبتایا کہ وہ اور اس کی اہلیہ صرف ضرورت کے تحت یا دریا سے مچھلیاں پکڑ کر صرف انہیں فروخت کرنے کے لیے خشکی پر جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت سے زیادہ دریا سے باہر رہے تو مچھلیوں کی طرح مر جائیں گے۔

(جاری ہے)

دریا کے بیچ میں رہنا اب انہیں اچھا لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ زندگی کے 40 سال دریائے نیل میں اس کشتی کے اندر گزار چکے ہیں۔ابو عصام کی اہلیہ نے کہا کہ وہ اچھے اور برے دنوں میں اپنے شوہر کے ساتھ ہیں۔ انہیں دریا میں زندگی گزارتے، سوتے اور کھانا تیار کرتے ہوئے اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں دریا کی زندگی عزیز ہے اور اب اس حوالے سے مسئلہ نہیں ہوتا۔ ایک سوال کے جواب میں دونوں نے عمرہ کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :