خامنہ ای کا اسرائیل پرجوابی حملے پرپاسداران انقلاب سے اظہار تشکر

ایرانی افواج مسلسل عسکری جدت جاری رکھیں اور دشمن کی چالوں کو سیکھیں،سپریم لیڈر

پیر 22 اپریل 2024 11:44

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) ایران کی جانب سے اسرائیل پر 13 اپریل کو کیے گئے جوابی حملہ پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایرانی پاسداران انقلاب سے اظہار تشکر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل پر حملے میں کتنے میزائل داغے اور کتنے ہدف پر لگے یہ بنیادی بات نہیں، اہم بات یہ ہے کہ اسرائیل پر حملے میں ایران نے طاقت کا مظاہرہ کیسے کیا۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے مزید کہا کہ ایرانی افواج مسلسل عسکری جدت جاری رکھیں اور دشمن کی چالوں کو سیکھیں۔ دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر یکم اپریل کو کیے گئے اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کیا تھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق 13 اپریل کے حملے میں ایران نے اسرائیل پر 300 سے زیادہ ڈرونز اور میزائل فائر کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :