ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

پیر 22 اپریل 2024 11:45

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ فہد علی مسعود نے ریسکیو 1122 کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ریسکیو 1122 مانسہرہ نے گزشتہ ہفتے 15 تا 21 اپریل کے دوران 24مختلف ایمرجنسیز میں عوام کو خدمات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو کنٹرول روم کوکل 3ہزار384 کالز موصول ہوئیں، جن میں 1280 معلوماتی اور فیک كالز شامل ہیں۔

ریسکیو مانسہرہ نے 20 میڈیکل، 2 سڑک حادثات، ایک ڈو بنے اور ایک دیگر متفرق واقعہ میں خدمات سرانجام دیں۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت 35 مختلف ایمرجنسی حالات میں خدمات سرانجام دیں، جن میں 19 افراد کو ایک ضلعی ہسپتال سے دوسرے ضلعی ہسپتال جبکہ 16 افراد کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا ۔

متعلقہ عنوان :