اے آئی ٹیکنالوجی نے مونا لیزا کو گلوکارہ بنا دیا

ویڈیو میں مونا لیزا کو دکھایا گیا جو لیونارڈو ڈاونچی کی مشہور پینٹنگ ہے،رپورٹ

پیر 22 اپریل 2024 17:43

اے آئی ٹیکنالوجی نے مونا لیزا کو گلوکارہ بنا دیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں مشہور پینٹنگ مونا لیزا میں تصویر کو کسی حقیقی انسان کی طرح گاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکروسافٹ کمپنی نے حال ہی میں ایک نیا اے آئی ماڈل متعارف کرایا ہے جو انسانی چہروں کی تصویر کو حقیقت پسندانہ ویڈیوز میں تبدیل کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کا کہنا تھا کہ اس ماڈل سے بنائی جانے والی ویڈیوز میں آواز کے ساتھ تصویر میں بنے چہرے کے تاثرات، سر اور ہونٹوں کی حرکت بھی مطابقت رکھے گی۔اے آئی کی انہی نئی صلاحیتوں کے مظہر کے طور پر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس نے لوگوں کو حیران کردیا۔ویڈیو میں مونا لیزا کو دکھایا گیا جو لیونارڈو ڈاونچی کی مشہور پینٹنگ ہے۔ تصویر میں مونا لیزا کا چہرا مع ہونٹ ایک انگریزی گانے کے ساتھ ساتھ حرکت کررہا ہے۔