ارتھ ڈے پر گوگل کا شاندار ڈوڈل کے ساتھ زمین کر خراج تحسین

پیر 22 اپریل 2024 17:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) زمین کے عالمی دن یعنی 22اپریل کو گوگل کی جانب سے بھی زمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے زمین کے رنگ میں ڈھل گیا ۔عام طور پر عالمی دنوں کی مناسبت سے گوگل کی جانب سے ہر بار کچھ منفرد اور دلچسپ لایا جاتا ہے اور اپنے لوگو میں اس دن کی مناسبت سے تبدیلی لائی جاتی ہے۔ایسا ہی کچھ زمین کے عالمی دن کے موقع پر بھی کیا گیا ہے، اس بار بھی گوگل نے اپنے انگریزی کے حروف کو کچھ اس طرح دکھایا ہے، گویا زمین کے حصے معلوم ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہر لفظ ایک خطے کی ترجمانی کر رہا ہے، جیسے کہ گوگل میں جی ترک اور کیکوز آئی لینڈز کی، اسی طرح او اسکورپین ریف نیشنل پارک میکسیکو کی زمین کی ترجمانی کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ایی طرح دوسرا او آئیس لینڈ کے واتناجو کول نیشنل پارک کی ترجمانی کر رہا ہے، حروف جی برازیل کے جا نیشنل پارک کی جبکہ حروف ایل نائیجیریا کے گریٹ گرین وال انیشی ایٹو کی تصویر لیے زمین کو خراج تحسین پیش کر رہا ہے۔جبکہ آخری حروف ای آسٹریلیا کے پلبارا آئی لینڈز نیچر ریزورز کی ترجمانی میں پیش پیش رہا، اس منفرد خراج تحسین پر گوگل سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :