تھانہ خانپور پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، قبضہ سے 2 کلو سے زائد چرس برآمد

پیر 22 اپریل 2024 18:10

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) تھانہ خانپور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 2 کلو سے زائد چرس برآمدکر لی۔۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ خانپور خالد خان نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اسد علی ولد اجمد علی سکنہ نئی آبادی ریلوے سٹیشن کو گرفتار کرکے قبضہ سے 2 کلو 385 گرام چرس برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔

متعلقہ عنوان :