جامع مسجد حیدری کے اراکین کی شبررضا سے ملاقات ، سید شبر رضا رضوی تذکرة المعصومین ٹرسٹ کے چیئرمین منتخب

پیر 22 اپریل 2024 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) تذکرة المعصومین ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ محمد رفعت علی قزلباش اور دیگر اراکین نے جعفریہ الائنس کے سیکریٹری جنرل شبر رضا سے ملاقات کی اور ٹرسٹ کے چیئرمین کے لئے انہیں منتخب کیا ،اس موقع پر مولانا صادق جعفری،سید ناصر حسین زیدی،سید شاہد حسین زیدی ،سید افسر علی رضوی ،سید نوید قمر ،سید ذاکر حسین اور دیگر اراکین موجود تھے ،ان اراکین نے امید ظاہر کی کہ سید شبر رضا رضوی جلد ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھا کر مسجد و امام بارگاہ کی خدمات انجام دینگے۔

متعلقہ عنوان :