مالی فراڈ میں ملوث ملزم اویس کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

پیر 22 اپریل 2024 22:04

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا،ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے سادہ لوح شہریوں سے انوسٹمنٹ کے نام پر فراڈ کیا،ملزم محمد اویس کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا،ملزم سادہ لوح شہریوں کو اپنے جال میں پھنسانے کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتا تھا،ملزم نے انسٹاگرام پر جعلی اکاونٹس بنا رکھے تھے،شکایت کنندہ سے مجموعی طور پر 22 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے،مذکورہ رقوم مختلف بینک اکاونٹس میں وصول کیں،ملزم کے زیر استعمال موبائل فون کو قبضے میں لے لیا گیا،مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہی

متعلقہ عنوان :