وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر (کل )کھلی کچہری لگائیں گے

پیر 22 اپریل 2024 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھرکل ( منگل )23اپریل صبح 11 بجے جوہر ٹاؤن کھوکھر پیلس میں کھلی کچہری لگائیں گے، کھلی کچہری میں وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر علاقائی، عوامی اور کھیلوں کے مسائل سنیں گے اور ان مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی ہدایات جاری کی جائیں گی، کھلی کچہری میں سپورٹس سمیت تمام ایشوز کو حل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :