لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

پیر 22 اپریل 2024 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری یکم مئی سے لینگویج کورسز کا آغاز کررہا ہے جس کا مقصد زیادہ بہتر بین الاقوامی روابط قائم کرنے کے لیے کاروباری برادری کی سکل میں اضافہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

چینی، انگریزی، جرمن، ترکش، فرنچ، عربی اور فارسی زبان کے لینگویج کورسز یکم مئی 2024سے شروع ہونگے جو ہفتہ میں دو مرتبہ پانچ بجے سے سات بجے تک منعقد ہونگے۔ کورسز میں داخلہ لینے کے خواہشمند لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں فون نمبرز 042-36305538-40، ایکسٹینشن نمبر330پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :