تحصیل میئر ایبٹ آباد سے وائس چیئرمین دھمتوڑ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال

پیر 22 اپریل 2024 22:54

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) تحصیل میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی سے ویلیج کونسل دھمتوڑ کے وائس چیئرمین حماد خان جدون کی قیادت میں نمائندہ وفد نے ملاقات کی، وفد نے علاقہ میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں سدا بہار ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے واسا کی طرف سے وی سی دھمتوڑ میں رکھے گئے گندگی کے کنٹینر کو دوبارہ سے اٹھا کر لے جانے پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ کنٹینر اٹھانے کی وجہ سے ہماری دھمتوڑ گائوں سے گندگی اٹھانے کیلئے سدا بہار سوسائٹی کی اپنی شروع کردہ چنگ چی سروس بھی معطل ہو چکی ہے، علاقہ میں گندگی پھر سے جمع ہونے سے بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے۔ میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی نے واسا کو فی الفور دھمتوڑ میں گندگی کا کنٹینر دوبارہ رکھنے اور وہاں میونسپلٹی سروسز دوبارہ بحال کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :