زمین کے عالمی دن پر سیمیناروریلی کا انعقاد

پیر 22 اپریل 2024 19:50

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) خانیوال کی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام زمین کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا اور آگاہی ریلی نکالی گئی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ5 جون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی جائے گی،شہری تاجر اور صنعتی ادارے مہم میں ضلعی انتظامیہ ،محکمہ ماحولیات کا ساتھ دیں۔

پلاسٹ سے تیار اشیا جان لیوا بیماریوں کا باعث بنتی ہیں ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سرفراز انجم نے سیمینار میں پلاسٹک کی اشیا کے بڑھتے نقصانات اور زندگی کو خطرات بارے آگاہی دی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد عالم،سینئر صحافی امتیاز علی اسد،بسم اللہ ارم و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کو آلودہ کرنے والی پلاسٹک کی اشیا کا استعمال روکنا بے حد ضروری ہے۔سیمینار کے اختتام پر ڈی سی کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی جس میں سرکاری افسران ملازمین ،سول سوسائٹی،انڈسٹریل یونٹس نمائندگان اور طلبا نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :