ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

پیر 22 اپریل 2024 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کے صدر جوہر قندھاری نے ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آ ئے گی اور تجارتی اور برادرانہ تعلقات میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

جوہر قندھاری نے پیر کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :