چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے دو سول ججز کو نوکری سے برطرف کر دیا

پیر 22 اپریل 2024 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے دو سول ججز کو نوکری سے برطرف کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے مس کنڈکٹ ثابت ہونے پر ججز کو نوکری سے برخاست کیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سول جج لاہور امتیاز احمد کو نوکری سے برخاست کیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سول جج ملتان صائمہ وحید کو بھی نوکری سے برخاست کر دیا۔