وفاقی حکومت کا شیر افضل مروت کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہ دینے کا فیصلہ

پیر 22 اپریل 2024 21:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) وفاقی حکومت نے سنی اتحاد کونسل کے شیر افضل مروت کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سنی اتحاد کونسل نے شیر افضل مروت کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے نامزد کر رکھا ہے، تاہم وفاقی حکومت نے سنی اتحاد کونسل کے شیر افضل مروت کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین پی اے سی کسی کو بھی نامزد کیا جاسکتا ہے، اپوزیشن کو پی اے سی کی چیئرمین شپ دینا کوئی قانون نہیں۔ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی جلد چیئرمین پی اے سی کا فیصلہ کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :