ملازمین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرناہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، سی ای او واٹر کارپوریشن

پیر 22 اپریل 2024 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ واٹر کارپوریشن کے ملازمین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے سمیت ان کے تمام مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ، ملازمین کی مزید بہتری اور فلاح و بہبود کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سی ای او واٹر کارپوریشن کی ہدایت پر ملازمین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے یکم جولائی سے میڈیکل نظام ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔

میڈیکل ڈیجیٹلائز نظام کے تحت تمام حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کو علاج و معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اس موقع پرمیڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا کہ میڈیکل ڈیجیٹلائزیشن نظام کے تحت ملازمین کو ڈیجیٹل میڈیکل کارڈ کے ذریعے 15مختلف اچھے ہسپتالوں، لیبارٹریز اور سٹورز میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اس کے علاوہ آئوٹ سٹیشن ملازمین کے لیے الخدمت ہسپتال کی پانچ مختلف برانچیں بھی اگلے دو روز میں واٹر کارپوریشن کے پینل پر اپنی سروس شروع کر دیں گی۔

متعلقہ عنوان :