چیف جسٹس نے ایرانی صدر کے دورہ لاہور کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ ، سول و سیشن عدالتوں میں چھٹی کی منظوری دے دی

پیر 22 اپریل 2024 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ایرانی صدر کے دورہ لاہور کے موقع پر کل منگل کو لاہور ہائیکورٹ اور لاہور کی سول و سیشن عدالتوں میں چھٹی کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کل ہائیکورٹ لاہور پرنسپل سیٹ اور ضلع لاہور کی تمام سول و سیشن عدالتیں بند رہیں گی۔