پلاسٹک کا بے جا اور غیر ضروری استعمال ماحولیاتی تحفظ کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے،سدباب کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، اعظم نذیر تارڑ

پیر 22 اپریل 2024 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) قومی اسمبلی نے ماحولیاتی تحفظ کیلئے پلاسٹک کے غیر ضروری اور بے جا استعمال کو انتہائی نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے سدباب کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان عالمی سطح پر منائے جانے والے ارتھ ڈے کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے اور یہ محسوس کرتا ہے کہ اس وقت ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اقدامات وقت کا اہم تقاضا ہیں۔

پلاسٹک کا بے جا اور غیر ضروری استعمال ماحولیاتی تحفظ کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے کیونکہ یہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتاہے اس لئے یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ پلاسٹک کے غیر ضروری اور بے جا استعمال کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ قومی اسمبلی نے قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔