مہمند ،حلیمزئی سرہ غنڈی کے مقام پر مرکز امام ابو حنیفہؒ میں اسلامی تعلیمات کے سلسلے میں اجتماع کا انعقاد

دینی اسلام پر مکمل عمل کرنے سے معاشرے میں امن اور استحکام آسکتا ہے ، علاقے کے عوام دینی مدارس سے تعاون کریں،علماء کرام کا اجتماع سے خطاب

منگل 23 اپریل 2024 03:45

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) مہمند تحصیل حلیمزئی سرہ غنڈی کے مقام پر دینی مدرسہ مرکز امام ابو حنیفہؒ میں اسلامی تعلیمات کے سلسلے میں اجتماع ہوا جس میں علما کرام ،مقامی مشران اور علاقے کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل حلیمزئی سرہ غنڈی کے مقام پر مدرسہ مرکز امام ابی حنیفہ میں اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کے سلسلے میں ایک اسلامی اجتماع منعقد ہوا جس میں علمائے کرام،مقامی مشران اورعلاقے کے عوام اور نوجوانوں نے شرکت کی ۔

ضلع مہمند کے امیر مولانا یاربادشاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے بھی ہر سال یہ اسلامی اجتماع منعقد ہوتا ہے جس کا مقصد معاشرے کی اصلاح کرنا ہے اور قران اور حدیث کے ذریعے معاشرے میں عوام اور نوجوانوں کو اسلامی تعلیم دینا ہے تاکہ وہ دینی علوم حاصل کرکے معاشرے میں اسلام کی سربلندی کیلئے اپنے خدمات پیش کرے اور معاشر سے برائیاں ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

اور تمام لوگوں کو دینی اسلام کے لئے راغب کرے۔ مندرسہ مرکز امام ابی حنیفہ کے مہتمم مولانا مبشر خان نے کہا کہ یہ مدرسہ 2022 میں قائم کیا گیا ہے جس میں درسی نظامت۔حفظ ناظرہ اور قران مجید کے علم پڑھایا جاتا ہے اور اس وقت مدرسہ ھذا میں 50 سے زیادہ طالب علم موجود ہے جس کیلئے 3 اساتذہ کرام مقرر کئے گئے ہیں مولانا مبشر خان نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی اس قسم کے دینی اسلامی اجتماعات منعقد کئے ہیں اور یہ ہر سال اسطرح کے اچتماع ہوتا ہے جسکا اصل مقصد معاشرے کی اصلاح کرنا ہے۔اچتماع میں علاقے کے عوام علمائے کرام علاقای مشران اور نوجوان کثیر تعداد میں شامل ہوتے ہیں ہم اسکے شکر گزار ہیں کہ علاقے کے عوام دینی مدارس سے تعاون کرتے آرہے ہیں۔انہوں نے علاقے کے عوام کا شکریہ اداکیا ہے۔

متعلقہ عنوان :