پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی

منگل 23 اپریل 2024 13:09

پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے لیزر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں شروع ہو گی۔ گزشتہ روز پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے اور چیمپئن شپ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی ریجسٹریشن یکم اپریل کوکھول دی جائے گی اور چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے، اپنے ناموں کا اندراج 26 اپریل تک کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ 30 اپریل تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے منیز سنگلز کے مقابلوں میں اول آنے والے کھلاڑی کو دو لاکھ روپے کی انعامی رقم سے نوازا جائے گا جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والےکھلاڑیوں کو بالترتیب ایک لاکھ روپے اور پچاس ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ مینز ڈبلز کے مقابلوں میں اول آنے والے کھلاڑی کو ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم سے نوازا جائے گا جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑیوں کو بالترتیب 50 ہزار روپے اور 25 ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :