گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا

منگل 23 اپریل 2024 13:11

گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) آر پی او ملتان کیپٹن(ر) محمد سہیل چودھری نے گزشتہ چودہ ماہ کے دوران پولیس افسران و اہلکاروں کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا،جو گزشتہ سات میں پولیس ملازمین کی جانب سے دائر اپیلوں پر دیئے گئے فیصلوں کے مقابلے سب سے زیادہ ہیں۔ترجمان پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق آر پی او نے گزشتہ 14 ماہ میں پولیس افسران و اہلکاروں کو دی گئی سزاوں کے خلاف دائر 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

آر پی او ملتان نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں احتسابی عمل بہت سخت اور تیز ہے، میرٹ و پولیس رولز کے مطابق جزا اور سزا کے فیصلے کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملتان ریجن پولیس میں یکساں احتسابی عمل کا تسلسل جا ری ہے،پولیس رولز کے مطابق پولیس ملازمین کی جزا وسزا تعین کیا جاتا ہے،سزا و جزا بیلٹ فورس کا ضروری حصہ ہے،سزا اور جزا سے پولیس افسران کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے۔کیپٹن(ر) سہیل چوہدری نے کہا کہ اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں محکمانہ احتسابی عمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ریجن میں یکساں احتسابی عمل کا تسلسل جا ری ہے۔

متعلقہ عنوان :