ڈی ایس پی سرکل سمبڑیال نے پیر کوروزانہ کی بنیاد پر اوپن ڈور پالیسی کا اہتمام

منگل 23 اپریل 2024 13:27

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈی ایس پی سرکل سمبڑیال نے پیر کوروزانہ کی بنیاد پر اوپن ڈور پالیسی کا اہتمام کیا ہے،اس دوران ڈی پی او نے تقریباً 20سائلین کے مسائل سنے ،انہوں نے لوگوں کے کچھ مسائل کو موقع پر ہی نمٹا دیے اور باقی کو جلدحل کرنے کیلئے سرکل ایس ایچ اوز کو بھیج دیے،انہوں نے سرکل کے تینوں ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ لوگوں کے مسائل کو فوری حل کیا جائے ، میرٹ پر فیصلہ کیا جائے اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے چاہیے۔

(جاری ہے)

آخر میں انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے عوام کو بروقت انصاف مہیا کرنے کیلئے ہر وقت کھلے ہیں اور لوگوں کو فوری انصاف میری اولین ترجیح ہے ۔