برٹش ہائی کمیشن لاہور کی ہیڈ کلارا سٹرینڈ ہوج کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ ،چیئرپرسن سارہ احمد سے ملاقات

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بارے میں بریفنگ دی گئی ،دونوں کا چائلڈ ٹریفکنگ ،جبری مشقت کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

منگل 23 اپریل 2024 14:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) برٹش ہائی کمیشن لاہور کی ہیڈ کلارا سٹرینڈ ہوج نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا جہاں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد سے ملاقات کی ۔چیئرپرسن سارہ احمد نے برٹش ہائی کمیشن لاہور کی ہیڈ کلارا سٹرینڈ ہوج کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بارے میں بریفنگ دی۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے بچوں کے تحفظ اور فلاح وبہبود کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

چائلڈ ٹریفکنگ اور جبری مشقت کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا ۔

(جاری ہے)

کلارا سٹرینڈ ہوج نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔ہیڈ آف لاہور آفس برٹش ہائی کمیشن کلارا سٹرینڈ ہوج بچوں کے ہاسٹل گئیں اور بچوں سے ملاقات کی اور بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔کلارا سٹرینڈ ہوج نے بیک شاپ، ایکٹیویٹی روم اور سپورٹس روم کا بھی دورہ کیا ۔کلارا سٹرینڈ ہوج نے چئیرپرسن سارہ احمد کی خدمات اور بچوں کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات کوسراہا۔کلارا سٹرینڈ ہوج نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آفتاب احمد خان، ڈائریکٹر پروگرام حسنین خالد، ڈائریکٹر ایڈمن کاشف جلیل اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :