چیف ایگزیکٹیوآفیسرسیالکوٹ کنٹونمنٹ بورڈ کینٹ مشتاق احمد چاچڑ کا کھلی کچہری کا انعقاد

منگل 23 اپریل 2024 14:56

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) چیف ایگزیکٹیوآفیسرسیالکوٹ کنٹونمنٹ بورڈ کینٹ مشتاق احمد چاچڑ نے مرکزی دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ انہوں نے متعلقہ برانچوں کے انچارجز کو ہدایت جاری کی کہ جلد از جلد شکایات کا ازالہ کرکے رپورٹ پیش کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے مچھروں کی افزائش کا خطرہ بڑھ گیا ہے ،ڈینگی وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے کینٹ کی حدود میں ڈینگی سرویلنس کو بڑھانا ہوگا اور اینڈرائڈ میں انڈور اور آئوٹ ڈور انسداد ڈینگی ایکٹویٹی کو تیز کرنے کیلئے محکمہ ہیلتھ سمیت تمام محکموں کو اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اس سلسلہ میں غفلت و کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :