استور،جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ 2024ء کے انعقاد کیلئے سیکریٹری سیاحت و ثقافت رانا سلیم محمد افضل کی زیر صدارت اجلاس

منگل 23 اپریل 2024 14:57

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ 2024ء کے انعقاد کیلئے سیکریٹری سیاحت و ثقافت رانا سلیم محمد افضل کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جشن بہاراں پولوٹورنامنٹ،جی بی پولو کے انتخاب کا معیار اور پریکٹس کے لیے شیڈول اور شندور پولو ٹورنامنٹ2024ء کے لیے میچز و تربیتی کیمپ کے قیام کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ 2024ء کو شایان شان انداز میں منایا جائے گا۔اس موقع پر سیکریٹری سیاحت و ثقافت رانا محمد سلیم افضل نے کہا کہ جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ گلگت بلتستان میں سیاحت و ثقافت کی ترقی وترویج اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ایونٹ ہے جس سے گلگت بلتستان کا مثبت تشخص ملکی اور عالمی سطح پر اجاگر ہوگا۔\378

متعلقہ عنوان :