فیصل آباد،پستول سے کھیلتے ہوئے گولی چل جانے سے 7 سالہ بچہ جاں بحق

منگل 23 اپریل 2024 16:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) فیصل آباد میں پستول سے کھیلتے ہوئے گولی چل جانے سے 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے تھانہ ترکھانی کی حدود چک 49 گ ب میں بچہ گھر میں کھیل رہا تھا کہ اس نے الماری سے پستول نکال کر فائر کیا جو اس کے چہرے پر لگا جس سے وہ موقعے پر جاں بحق ہوگیا۔