لاہور ،مہر ایکسپریس کے اوقات کار میں تبدیلی

منگل 23 اپریل 2024 16:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر راولپنڈی ِ،ملتان براستہ کندیاں کے درمیان چلنے والی مہر ایکسپریس (128ڈائوں)کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نئے شیڈول کے مطابق (128ڈائون)مہر ایکسپریس راولپنڈی سے شام پانچ بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو کر جنڈ، میانوالی، دریا خان، سیہون شریف سے ہوتی ہوئی اگلے روز صبح 8 بجکر 55 منٹ پر ملتان پہنچے گی۔ اس فیصلے پر فورا عمل درآمد ہوگا ،یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ ٹرین راولپنڈی سے شام5بجے روانہ ہوتی تھی۔

متعلقہ عنوان :