لیسکو اور ایف آئی اے کے درمیان معاملات طے پا گئے

تین ماہ میں اوور بلنگ کا خاتمہ ، ایف آئی اے دفاتر پر چھاپے نہیں مارے گی لیسکو چیف انجینئر شاہد حیدر اور ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک نے معاملہ حل کروایا

منگل 23 اپریل 2024 16:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) کے درمیان معاملات طے پا گئے۔لیسکو حکام کے مطابق لیسکو چیف انجینئر شاہد حیدر اور ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک نے معاملہ حل کروایا۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ لیسکو انتظامیہ 3ماہ میں مرحلہ وار اوور بلنگ کا خاتمہ کرے گی، 3ماہ میں زیر التوا تمام کنکشن لگائے جائیں گے اور خراب میٹر تبدیل ہوں گے۔لیسکو حکام کاکہنا ہے کہ ایف آئی اے لیسکو کے دفاتر پر چھاپے نہیں مارے گی، کسی شکایت کی صورت میں چیف لیسکو کو خط لکھا جائے گا اور ایک دو روز میں تمام تحفظات کا جواب ایف آئی اے کو دے دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :