اگر پاک ایران بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں نہیں تو وہ امریکا کا مفاد ہے ہمارا نہیں،ملیحہ لودھی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کچھ عرصے قبل دونوں ممالک میں موجود کشیدگی سے ہونے والے نقصان کے ازالے کیلئے ضروری ہے،سابق سفیر کی گفتگو

منگل 23 اپریل 2024 17:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ اگر پاک ایران بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں نہیں تو وہ امریکا کا مفاد ہے ہمارا نہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، اگر پاک ایران بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں نہیں تو وہ امریکا کا مفاد ہے ہمارا نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ اس لیے بھی اہم ہے کہ کچھ عرصہ پہلے دونوں ممالک میں کشیدگی ہوئی تھی، کشیدگی سے ہوئے نقصان کے ازالہ کے لیے بھی یہ اقدامات ضروری ہیں۔ ملیحہ لودھی نے کہاکہ پاکستان چین کے تعلقات 70 دھائیوں سے مضبوط رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :