مچھر کی افزائش نسل کو روکنے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں،ڈپٹی کمشنر وہاڑی

منگل 23 اپریل 2024 17:36

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی زیر صدارت انسداد ڈینگی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام متعلقہ محکمے اور انسداد ڈینگی ٹیمیں مچھر کی افزائش کی روک تھام کیلئے بھر پور اقدامات جاری رکھیں تمام ہاٹ سپاٹس کو کلیئر کریں ہاٹ سپاٹس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور تمام متعلقہ افسران انسداد ڈینگی ٹیموں کی نگرانی موثر انداز سے کریں۔

ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے مزید کہا کہ انسداد ڈینگی ٹیموں کی طرف سے گھروں، جوہڑوں، تالابوں، نرسریوں،قبرستانوں، کاٹھ کباڑ شاپس اور سروس اسٹیشنزکی سرولنس کریں، ڈینگی لاروا کی تلاش کو مزید تیز کیا جائے، زیر تعمیر عمارتوں اور دیگر ہاٹ سپاٹ کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے سرویلنس میں کوالٹی کو بہتر کیا جائے اور تسلی سے کام کیا جائے۔\378

متعلقہ عنوان :