جوہرآباد،75سالہ خاتون لا علمی میں زہریلی گولیاں کھا نے سے جاں بحق

منگل 23 اپریل 2024 17:36

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) جوہرآباد موضع ناڑی میں ذہنی معذور معمر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کرخود کو موت کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

متوفیہ کے اہلخانہ کے مطابق 75سا کملہ ملکھاں بی بی زوجہ غاذی خان اعوان کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں لاعلمی میں کھائیں ،حالت بگڑنے پر اسے ریسکیو 1122 کے جوان ہسپتال منتقل کر رہے تھے کہ وہ راستہ میں ہی خالق حقیقی سے جا ملی ۔ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ۔\378