پھولنگر،ڈاکوئوں کی فائرنگ سے گشت پر مامور پولیس کانسٹیبل اور راہگیر زخمی

منگل 23 اپریل 2024 18:05

پھولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) ڈاکوئوں کی فائرنگ سے گشت پر مامور پولیس کانسٹیبل اور راہگیر زخمی ہو گیا ۔پولیس اہلکار نے مشکوک جان کر موٹرسائیکل سواروں کو روکا جہنوں نے فائرنگ کر دی ۔

(جاری ہے)

حبیب بینک پتوکی کے سامنے گشت پر تعینات موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار نے دو موٹر سائیکل سواروں کو مشکوک جان کر روکا تو پولیس اہلکار کو دیکھتے ہی ڈاکوں نے فائرنگ کر دی جس سے تھانہ سٹی پتوکی میں تعینات علی جان نامی کانسٹیبل کے سینے میں فائر لگا، جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر عمران نامی راہگیر بھی زخمی ہوگیا ڈاکو زخمی پولیس اہلکار سے سرکاری رائفل بھی چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔

اور دور جا کر رائفل پھینک گئے، دونوں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا گیا۔ زخمی پولیس اہلکار علی جان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سیریس حالت کے پیش نظر لاہور جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے شہر میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔