ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کا ون ونڈوسیل کا دورہ

منگل 23 اپریل 2024 18:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے )طاہر فاروق نے گزشتہ روز ون ونڈوسیل کا دورہ کیا۔ڈی جی طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے میں ری ویمپنگ کا عمل جاری ہے۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ نے مجوزہ پلان بارے بریفنگ دی۔ون ونڈو اآئڈنٹیفی کیشن سیل کو اپ گریڈ کرنے سے شہریوں کو سہولت ملی ہے۔

ون ونڈو سیل پر کنٹرول روم کے قیام پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کی ری ویمپنگ میں خارجی و داخلی راستے کو اپ گریڈکیا جائے۔ ون ونڈو سیل میں تمام سروسز کو مزید بہتر انداز میں انٹیگریٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے ونڈو سیل کی پارکنگ و مرکزی عمارت کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ شہریوں کو بہتر سروسز کی فراہمی کے لیے ایل ڈی اے میں ریفارمز کا سلسلہ جاری ہے۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر، ڈائریکٹر ون ونڈو سیل ون، ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ، ڈائریکٹر بلڈنگ و متعلقہ افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :