ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے حل کے احکامات جاری

منگل 23 اپریل 2024 18:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو انہوں نے شہریوں کے مسائل و شکایات سنیں اور متعلقہ افسران کو مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے۔ڈی آئی جی آپریشن نے کہا کہ عوام کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، عوام کے مسائل و شکایات کا بروقت اور میرٹ پر ازالہ اولین ترجیح ہے،شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے میرے دفتر تشریف لاسکتے ہیں۔