علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی

منگل 23 اپریل 2024 20:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی کر دی گئی ،کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے تھانہ بہارہ کہو میں درج مقدمہ کی سماعت کی ،علی امین گنڈاپور اور ان کے وکیل عدالت پیش نہ ہوئے ،جونیئر وکیل نے کہا کہ مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتے،سماعت ملتوی کی جائے ،عدالت نے کیس کی سماعت مورخہ 27 اپریل تک ملتوی کردی۔