وفاقی دارالحکومت میں نائٹ پٹرولنگ آفیسرز تعینات

منگل 23 اپریل 2024 21:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) وفاقی دارالحکومت میں نائٹ پٹرولنگ آفیسرز تعینات کر دئیے گئے ۔نائٹ پٹرولنگ آفیسرز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیاگیا جس کے مطابق اے ایس آئی رینک کے نائٹ پٹرولنگ آفیسرز تمام تھانہ جات کے علاقوں میں تعینات کئے گئے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق نائٹ پٹرولنگ آفیسرز کے ساتھ نوجوان اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :