وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

منگل 23 اپریل 2024 21:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے تھانہ بہارہ کہو میں درج مقدمہ کی سماعت کی ۔علی امین گنڈاپور اور ان کے وکیل عدالت پیش نہ ہوئے ۔ جونیئر وکیل نے کہاکہ سینئر کونسل مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتے،سماعت ملتوی کی جائے۔عدالت نے کیس کی سماعت مورخہ 27 اپریل تک ملتوی کردی۔