کوئٹہ، امن و امان کی بحالی لیویز فورس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،اسسٹنٹ کمشنر

منگل 23 اپریل 2024 21:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر سنی فتح خان بنگلزئی کی سربراہی میں کھٹن تحصیل کے داخلی و خارجی راستوں ،مختلف روڈز پر ناکہ بندی کر کے سنیپ چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تحصیل کھٹن میں امن و امان کی بحالی کے لیے سنیپ چیکنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے ،مشکوک افراد کی تلاشی لی جا رہی ہے تاکہ جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کیا جا سکے ۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی ہدایت پر امن و امان کی بحالی لیویز فورس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دیہی علاقوں سے آنے والے مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ،علاقے میں امن و امان کے قیام کو برقرار رکھنے اور مشکوک افراد کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :