ڈینگی لاروا سرویلنس میں بہتری لاکر ڈینگی وبا سے بچا جاسکتا ہے، کمشنر ملتان

منگل 23 اپریل 2024 21:55

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) کمشنر مریم خان نے کہاہے کہڈینگی لاروا سرویلنس میں بہتری لاکر ڈینگی وبا سے بچا جاسکتا ہے، لاروا ملنے والی کمرشل عمارت کو سربمہراوررہائشی عمارت پر سرخ سٹیکر لگایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں کمشنر مریم خان نے انسداد ڈینگی مہم میں تیزی لانے کے لیے نئی حکمت عملی مرتب کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دیگر محکمہ جات انسداد ڈینگی مہم میں محکمہ صحت کیساتھ روابط کو بہتر بنائیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیف، فوکل پرسن ڈاکٹر عطاء الرحمن نے بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ لاروا ملنے والے گھروں میں لاروا سائیٹنگ کی گئی اورآگاہی بروشر تقسیم کئے گئے۔دریں اثنامریم خان کی ہدایت پرمحکمہ صحت کی انسداد ڈینگی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئےلیپرڈ کوریئر کمپنی میں سرویلنس کے دوران ڈینگی لاروا ملنے پر گودام سربمہر کردیا۔اس موقع پر محکمہ صحت کی ٹیموں نے لیپرڈ کوریئر کمپنی کے دفتر میں آگاہی لیکچر بھی دیئے۔

متعلقہ عنوان :